بلندعمارتوں میں فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی سیشن

بلندعمارتوں میں فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی سیشن

ڈائریکٹر فائر اینڈ سیفٹی اسلام آباد نے ایمرجنسی ریسپانس پروٹوکولز پر بریفنگ دی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ہائی رائز عمارتوں میں فائر سیفٹی کے موضوع پر جامع اور خصوصی تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔ تربیتی سیشن میں فائر ڈیٹیکشن، فائر سپریشن، فائر فائٹنگ سسٹمز، ایمرجنسی ایگزٹ پلاننگ اور فائر رسک اسیسمنٹ جیسے اہم موضوعات پر تربیت فراہم کی گئی۔ اس اقدام کا مقصد ضلعی سطح پر فائر سیفٹی کے نظام کو مؤثر بنانا اور ممکنہ آتشزدگی کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا تھا۔ ڈائریکٹر فائر اینڈ سیفٹی اسلام آباد محمد ذوالقرنین نے ہائی رائز عمارتوں میں استعمال ہونے والے جدید فائر سیفٹی آلات، خودکار فائر الارم سسٹمز، اسپرنکلر سسٹمز، فائر ہائیڈرینٹس، اسموک کنٹرول میکانزم اور ایمرجنسی ریسپانس پروٹوکولز پر بریفنگ دی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بلند عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا باقاعدہ معائنہ، درست تنصیب اور مؤثر مینٹی ننس کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ناگزیر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں