حافظ آباد:خواتین کے شناختی کارڈ اجرا اور ووٹر رجسٹریشن مہم شروع

حافظ آباد:خواتین کے شناختی کارڈ  اجرا اور ووٹر رجسٹریشن مہم شروع

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان،نادرا،لوکل گورنمنٹ اور یونا ئیٹڈگلوبل آرگنائزیشن آف ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے خواتین کے شناختی کارڈ کے اجرا اور۔۔

 ووٹر رجسٹریشن مہم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین مختلف دیہات میں جا کر لوگوں کو قومی شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت فراہم کر رہی ہیں ،خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے اور ووٹ کے اندراج کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد رشید،الیکشن آفیسر عارفہ اصغر،پروگرام منیجر مہوش کیانی،کوارڈی نیٹر حنا کیانی،نادرا،لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے افسر وں ،سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں