جماعت اسلامی رہنمائوں کی حلف برداری تقریب

جماعت اسلامی رہنمائوں  کی حلف برداری تقریب

گجرات (نامہ نگار )جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر انصردھول ایڈووکیٹ کی زیرصدارت اسلامک سنٹرگجرات میں حلف برداری تقریب کااہتمام کیاگیا ۔

جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے خصوصی شرکت کی، اس موقع سٹی کے نومنتخب امیر راجہ نعیم خاور نے نئی ذمہ داریوں کاحلف اٹھایا اورکارکنان کے اعتماد پرشکریہ ادا کیا اورشہرمیں مثبت کردارادا کرنے کے عزم کااعادہ کیا،امیرصوبہ نے راجہ نعیم خاورکونئی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی اوردعائے استقامت کرائی تقریب میں صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع گجرات ڈاکٹر خالد محمود ثاقب،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع گجرات رانا عمر صدیق، امجد یوسف ودیگرمعززینِ شہر نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں