زکریا یونیورسٹی میں قاضی عبدالرحمٰن عابد کی برسی پرتعزیتی اجتماع
ملتان(خصوصی رپورٹر)بہائالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبۂ اردو میں ڈاکٹر قاضی عبدالرحمٰن عابد کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں شعبہ کے اساتذہ، طلبہ اور۔۔
مرحوم کے عقیدت مندوں نے شرکت کی مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ ڈاکٹر قاضی عبدالرحمٰن عابد مرحوم نہ صرف شعبۂ اردو کے ایک قابلِ فخر طالبِ علم تھے بلکہ ایک مایہ ناز استاد کی حیثیت سے بھی علمی و تدریسی خدمات انجام دیتے رہے ۔ ان کی برسی ہمیں ایک ایسے باوقار، علم دوست اور بااخلاق انسان کی یاد دلاتی ہے جنہوں نے اپنی زندگی علم و دانش کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی مرحوم کی شخصیت علم، متانت اور خلوص کا حسین امتزاج تھی۔ وہ نہ صرف ایک بہترین استاد تھے بلکہ ایک شفیق رہنما اور مخلص انسان بھی تھے ۔ ان کی گفتگو میں شائستگی، انداز میں وقار اور فکر میں گہرائی نمایاں تھی۔چیئرپرسن شعبۂ اردو ڈاکٹر فرزانہ کوکب نے کہا کہ ڈاکٹر قاضی عبدالرحمٰن عابد مرحوم شعبہ کا قیمتی اثاثہ تھے ۔ اجتماع کے اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔