وزیر اعلیٰ کی کوآرڈی نیٹر سائرہ افضل اور ڈپٹی کمشنر کارمضان سہولت بازار کا دورہ

وزیر اعلیٰ کی کوآرڈی نیٹر سائرہ افضل اور  ڈپٹی کمشنر کارمضان سہولت بازار کا دورہ

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ کی کوآرڈی نیٹر سائرہ افضل تارڑ اور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا۔

 جہاں انہوں نے آٹا، چینی، کھجور، سبزیوں، پھلوں، کریانہ کے اسٹالز کا جائزہ لیتے ہوئے چیزوں کی قیمتوں،کوالٹی اور وافر دستیابی کا جائزہ لیا۔ایم این اے اورڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رمضان سہولت بازاروں کا قیام حکومت پنجاب کا سستی اشیا کی فراہمی کے حوالہ سے ایک مثالی اقدام ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے رمضان سہولت بازار میں قائم میڈیکل کیمپ ، سینئر سٹیزن کیمپ کا بھی دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں