زکریا یونیورسٹی میں بین الشعبہ جات مقابلہ حسنِ قرأت
ملتان (خصوصی رپورٹر)بہائالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبۂ عربی کے زیر اہتمام جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے درمیان مقابلۂ حسنِ قرأت و حسنِ نعت منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب تھے۔۔
جبکہ مہمانان اعزاز میں مختلف فیکلٹیز کی ڈینز اور اساتذہ شریک ہوئیں۔ مقررین نے قرآن کریم سے وابستگی کی اہمیت اور نعت رسول مقبول ؐ کی روحانی تاثیر پر روشنی ڈالتے ہوئے ایسی سرگرمیوں کو تعلیمی ماحول کے لیے مفید قرار دیا۔مقابلۂ حسنِ قرأت میں ججز نے تجوید، صوتی حسن اور ادائیگی کی بنیاد پر نتائج مرتب کیے ۔ شعبۂ عربی کے طالب علم حافظ محمد وقاص نے پہلی، احتشام نے دوسری جبکہ حافظ حماد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حسنِ نعت کے مقابلے میں طلحہ سعید اول، عباد عالم دوم اور لائبہ شفیق سوم قرار پائیں۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔