مصنوعی قلت یا خود ساختہ مہنگائی برداشت نہیں : خالد جاوید
سبزیوں، پھلوں اور اشیاء خوردونوش کی سپلائی بہتر بنانے سے قیمتیں کم ہونگی
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت سبزی و فروٹ منڈی اور کریانہ کے تاجروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اشیاء خوردونوش، سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی چین کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مارکیٹ میں بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سبزیوں، پھلوں اور اشیاء خوردونوش کی سپلائی بہتر بنانے سے قیمتوں میں کمی آئے اور عوام کو ماہ رمضان میں خصوصی ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں مصنوعی قلت یا خود ساختہ مہنگائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر صدر سبزی و فروٹ منڈی عباس چوہدری، جنرل سیکرٹری مظہر بٹ، صدر کریانہ ایسوسی ایشن محمد اسلم مدنی اور دیگر تاجروں نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، ای اے ڈی اے مدیحہ غفار، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد طاہر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔