ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت کریک ڈاؤن پر تبادلہ خیال

ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت کریک ڈاؤن پر تبادلہ خیال

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرِ صدارت ڈائریکٹر اوگرا لاہور ریجن حماد پیرزادہ، میاں عبدالرؤف، ڈائریکٹر ایکسپلوسِوز، جواد جمیل، ڈائریکٹر اوگرا، طاہر جاوید، سول ڈیفنس آفیسر اور پیرا فورس حکام کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایس ڈی ای او پیرا فورس سٹی راشد علی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں گوجرانوالہ میں غیر قانونی اور غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز، باوزرز اور ٹینکس تیار کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن آپریشن کی حکمتِ عملی بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ، اوگرا، ایکسپلوسیوز، سول ڈیفنس، پیرا فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے مشترکہ انسپکشن اور کارروائیاں عمل میں لائے گی۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور اوگرا حکام نے واضح کیا کہ غیر معیاری اور خطرناک ایل پی جی سلنڈرز عوامی جان و مال کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

 ، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی، فیکٹریوں کی سیلنگ، مشینری کی ضبطگی اور مقدمات کے اندراج سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی تاکہ شہر میں محفوظ اور معیاری ایل پی جی آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں