ڈی پی او گجرات کا نگہبان رمضان بازار کی سکیورٹی کاجائزہ

 ڈی پی او گجرات کا نگہبان رمضان  بازار کی سکیورٹی کاجائزہ

گجرات (نامہ نگار )ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے نگہبان رمضان بازار کا دورہ کیا

اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بازار میں تعینات پولیس افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور ہدایت کی کہ شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمروں اور پارکنگ انتظامات کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے احکامات جاری کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں