وارداتوں میں ملوث مستری گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

 وارداتوں میں ملوث مستری گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار)پولیس تھانہ ہیڈمرالہ کی کاروائی،منشیات فروشی اورراہزنی کی وارداتوں میں ملوث مستری گینگ گرفتارکرلیا،ملزموں سے چارکلو چرس اورمال مسروقہ برآمد کرلی گئی ۔

ڈی پی اوسیالکوٹ حسیب راجہ اورایس ڈی پی اوراناندیم طارق کی ہدایات پرپولیس تھانہ ہیڈمرالہ نے ایس ایچ اووقاص کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے علاقہ میں منشیات فروشی اورراہزنی وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث مستری گینگ سرغنہ سمیت گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق ملزموں میں سرغنہ عدنان پرویزعرف مستری،تنویراحمداورذیشان عرف شان شامل ہیں جن سے 3کلو9سو20گرام چرس،دوعددموٹرسائیکلیں،موبائل فونز،نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمدکیاگیا۔ایس ایچ او کاکہناہے کہ ملزم تھانہ ہیڈمرالہ،تھانہ کوٹلی لوہاراں اورتھانہ کوٹلی سیدامیرکے علاقوں میں منشیات کی سپلائی اورراہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے جنہیں جدیدٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ٹیم کے ہمراہ گرفتارکیاگیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں