ایم پی اے کا نگہبان رمضان بازار کا دورہ ،نرخوں کاجائزہ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایم پی اے چوہدری وقار چیمہ کا نگہبان رمضان بازار کا دورہ اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتیں چیک کی انچارج سہولت بازار عبداللہ تبسم نے ا نہیں رمضان سہولت بازار کا وزٹ کروایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ۔۔۔
پنجاب گورنمنٹ کی ہدایات پر نگہبان رمضان بازار میں پھلوں سبزیوں اور گوشت سمیت دیگر اشیائے خوردونوش اوپن مارکیٹ کی نسبت کم قیمت میں فروحت کی جا رہی ہیں۔ یہاں پر سب سے بڑا رلیف آٹے اور چینی پر دیا جا رہا ہے اوپن مارکیٹ میں آٹے کا دس کلو کا تھیلا 905 جبکہ نگہبان رمضان بازار میں 850 روپے میں فروحت کیا جا رہا ہے چینی اوپن مارکیٹ میں 160 روپے اور رمضان بازار میں 140 روپے کلو فروحت کی جا رہی ہے پنجاب گورنمنٹ عوام کو رلیف مہیا کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔