سوشل میڈیا پر گرانفرشوںکے خلاف مہم شروع

سوشل میڈیا پر گرانفرشوںکے خلاف مہم شروع

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں رمضان المبارک میں پھلوں کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے سوشل میڈیا پر گرانفرشوں کیخلاف مہم شروع کر دی ہے

سوشل میڈیا پر جاری مہم میں عوام سے دس دن تک پھل کی خریداری کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اگر پھل نہیں خریدیں گے تو کچھ نہیں ہو گا کے عنوان پر جاری مہم میں عوام کو حصہ لینا کیلئے کہا جا رہا ہے سوشل میڈ یا صارفین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی منافع خوروں نے ساری حدیں پار کرتے ہوئے پھلوں کی قیمتیں بڑھا کر پھل عوام سے دور کر دیا ہے غریب آدمی کے لیے پھل خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے کئی شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں ایک ماہ تک بھی پھل کا بائیکاٹ کرنا پڑا تو کرینگے آج سے پھل بالکل بھی نہیں کھائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں