ماں باپ ، بہنوں کوتشددکانشانہ بنانے پر ملزم گرفتار،مقدمہ درج

 ماں باپ ، بہنوں کوتشددکانشانہ  بنانے پر ملزم گرفتار،مقدمہ درج

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ماں باپ اور بہنوں کوتشددکانشانہ بنانے پر ملزم گرفتار،بی مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 موضع اوٹھیاں کے بوٹا نے پولیس کودرخواست دی کہ اس کا بیٹا مدثر گھر آیا اور آتے ہی اس نے اسکے ساتھ جھگڑا کرناشروع کردیا اس کی بیوی اور بیٹیاں چھڑوانے کیلئے آگے بڑھی تو ملزم نے انہیں بھی تشددکانشانہ بناناڈالا ملزم مدثر نے اپنی ایک بہن کا ہاتھ دروازے میں دیکر بند کردیا جس سے اسکی دو انگلیاں زخمی ہوگئیں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں