سوشل میڈیاکے باعث ماہ صیام میں رات کوکھیلی جانیوالی کرکٹ بھی بند

 سوشل میڈیاکے باعث ماہ صیام میں  رات کوکھیلی جانیوالی کرکٹ بھی بند

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں سوشل میڈیاکے باعث رمضان المبارک میں رات گئے تک کھیلی جانیوالی کرکٹ بھی بندہوگئی ،

علاقہ بھرمیں سوشل میڈیا کے باعث ماہ رمضان کی راتوں میں گلی محلوں کے نوجوانوں کی طرف سے نماز تراویح کے بعد شروع ہونیوالاکرکٹ کھیلنے کا سلسلہ تھم چکا ہے ،پہلے رمضان المبارک میں شہر کے پوش علاقوں سمیت گردنواح کے علاقوں کے نوجوان نماز تراویح کے بعد اپنے اپنے علاقوں کی گلی محلوں میں لائٹس لگاکر کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آتے تھے جس سے رات گئے تک گلی محلوں کی رونقیں بحال رہتی تھیں تاہم اب سوشل میڈیا اور موبائل فونز کی وجہ سے نوجوان اوردوست گھروں سے باہر نہیں نکلتے وہ اپنا سارا وقت موبائل فونز اور سوشل میڈیا پر ہی گزار دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں