کامونکے :وارداتوں میں شہری لاکھوں کی اشیا سے محروم
کامونکے (نامہ نگار)چوری کی آٹھ وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی اشیا سے محروم ہوگئے ۔
ایمن آباد نکی منڈی کے وقاص کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ فیض مدینہ کے حاجی اشرف کا موبائل فون غائب ہوگیا۔ دھنگ والی کے عدنان کے گھر سے دو بجلی میٹر ،لالو پور کے رانا ایوب اور آصف تنویر کے کھیتوں سے تین بجلی موٹریں ،محلہ دمدمہ کے سکندر کے زرعی رقبے سے میٹر بجلی چوری ہوا۔ جنڈیالہ کلاں کے تنویر کی دکان سے موبائل فون اورموضع سوہاوہ میں نعیم شہزاد کی حویلی سے مویشی چوری کرلئے گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔