اقبال مہر کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا:صغیر بٹ ، رانا حنیف
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما صغیر بٹ ، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ڈویژن رانا حنیف خاں ، پیپلز ٹریڈرز سیل کے صدر ذوالفقار بھٹو ،
مرزا سعید بیگ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی کارکن اور سابق سٹی صدر چودھری اقبال مہر کے انتقال سے پیپلز پارٹی سرگرم جیالے رہنما سے محروم ہوگئی ،مرحوم کی پیپلز پارٹی کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہامرحوم کا شمار ذوالفقار بھٹو شہید کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا انہوں نے بھٹو شہید اور بی بی شہید کے شانہ بشانہ جمہوریت کے لیے جدو جہد کی۔جب بھی پیپلز پارٹی پر مشکل وقت آتا تو وہ کارکنوں کو متحد رکھنے میں دن رات محنت کرتے ۔ اقبال مہر کی پارٹی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور گوجرانوالہ میں اس خلاکو پر کرنا آسان نہ ہوگا۔