پیرافورس کی کارروائی ، گرانفروشی پر 4دکانیں سیل ،بھاری جرمانے
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پیرافورس نے پسرور روڈ حافظ آباد روڈ ، فیروز والا روڈ پر فروٹ شاپ چکن شاپ ، مٹن شاپ،بیف شاپ اور سبزی کی دکانوں کو چیک کیا گیا ۔
دو فروٹ شاپ ایک چکن شاپ ایک بیف شاپ کو ریٹ سے زیادہ پر فروخت کرنے پر سیل کیا گیا اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی دکاندار کوئی سبزی والا کوئی فروٹ والا کوئی چکن، مٹن یا بیف والا ریٹ سے زیادہ پر فروخت کر رہا ہے تو اسکی دکان کے سامنے ویڈیو بنا کر پیرا سٹی گوجرانوالہ کے فیس بک پیج پر سینڈ کریں فوری کارروائی کی جائیگی۔