نقشہ منظوری کے بغیر پٹرول پمپ عمارت کی تعمیر پرمقدمہ
تتلے عالی(نامہ نگار)نقشہ منظوری کے بغیر پٹرول پمپ عمارت کی تعمیر پرمقدمہ درج کروا دیا گیا۔
ضلع کونسل گوجرانوالہ کے بلڈنگ انسپکٹر سبحان رشید نے نقشہ منظوری کے بغیر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر پٹرول پمپ کی عمارت تعمیر کرنے پر مالک نظام دین کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔