4رکنی مویشی چور گینگ ، ریکارڈ یافتہ منشیا ت فروش گرفتار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ پولیس نے مویشی چور گینگ کے 4 ارکا ن جبکہ ریکارڈ یافتہ منشیا ت و شراب فروش عامر مسیح اور گزشتہ 6سال سے دوران واردات راہگیر کو زخمی کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کرکے
ملزموں کے قبضہ سے 500لیٹر شراب، 1کلو 420گرام چرس، 5بھینسیں،1گائے ،1بچھڑا اورناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔ایس ایچ او فیروزوالہ عادل اقبال نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مویشی چور گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کر کے پانچ بھینسیں،ایک گائے ،ایک بچھڑااور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ ایس ایچ اوباغبانپورہ انسپکٹر ندیم خالد بھٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات وشراب فروش عامر مسیح اور گزشتہ چھ سال سے دوران ورادات راہگیر کو زخمی کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزموں میں عامر مسیح،شہزاد،سجاول عرف ساوی گجر، محبوب عرف بوبی باجوہ وغیرہ شا مل ہیں ۔