والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر دوشیزہ کا اقدام خودکشی
کامونکے (نامہ نگار)والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر اٹھارہ سالہ دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھالیں۔
ایمن آباد چونگی نمبر1 کی رہائشی اقراء کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔