ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ، متعددزخمی ہوگئے
کامونکے ،احمد نگر چٹھہ،منڈیکی گورائیہ، ڈسکہ، وزیرآباد(نامہ نگاران ،نمائندگان دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ۔
گزشتہ صبح دیوان روڈ پر تیز رفتار بس نے اوورٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر ماری۔ چک وڑائچ کا پچیس سالہ حمزہ موقع پر دم توڑ گیا۔ تاج چوک کا اڑتیس سالہ مبشر زخمی ہوگیا۔ بس ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔وزیرآباد کے علاقہ کوٹ قاضی کا رہائشی نوجوان اختشام الحق ولد غلام حسین کوٹ قاضی سے احمد نگر روڈ پر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار سے ٹکرا گیا حادثہ موضع ملہی والا کے قریب پیش آیا نوجوان سر پر لگنے والی چوٹوں سے جانبر نہ یو سکا نعش کو سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا کارسوار فرار ہو گیا۔موضع دھیدووالی کے ساجد کا 16سالہ بیٹا عبداﷲ ہمراہ نور الہادی اورایان موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ پیچھے سے آنیوالی تیزرفتا رکارنے ٹکرماردی جس سے اسکا بیٹا موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جبکہ نور الہادی ا ورایان شدیدزخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال پہنچادیاگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ نعش سول ہسپتال وزیرآباد منتقل، حادثہ احمد نگر روڈ پر پیش آیا، کار سوار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔