ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی کا نگہبان دسترخوان کاجائزہ

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی کا نگہبان دسترخوان کاجائزہ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ ڈاکٹر عاشق نے وزیرآباد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نگہبان دسترخوان کی چیکنگ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا

اور عوام کے ساتھ ہی روزہ افطار کیا، کھانے کے معیار کا جائزہ لیا ۔تفصیلات میں بتایا گیا کہ دسترخوان میں 300سے زائد افراد نے باعزت طریقے سے روزہ افطار کیا، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر کے 92 سحر وافطار پوائنٹس کی بھی چیکنگ کی اور 14کو 2لاکھ29ہزار کے جرمانے عائد کردیئے جبکہ بھاری مقدار میں ایکسپائر و ممنوعہ اشیابھی تلف کردی گئیں. ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق رمضان نگہبان دسترخوان میں خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کڑی نگرانی کی جارہی ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں 3شفٹوں میں 24گھنٹے متحرک ہیں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ساتھ تمام آفسران فیلڈ آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں، پیور فوڈ ریگولیشنز پر عمل درآمد نہ کرنے والے فوڈ پوائنٹس بند کر دیئے جائیں گے .

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں