اڈا کنڈن سیان :سڑک کے دونوں اطراف نالے اوور فلو

 اڈا کنڈن سیان :سڑک کے دونوں اطراف نالے اوور فلو

ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار)اڈاکنڈن سیان میں پانی کی نکا سی نہ ہونے سے نالے اوور فلو ،تعفن شدہ پانی سڑک پر جمع قریبی رہائشیوں اور دوکانداروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے

تفیلات کے مطابق اڈا کنڈن سیان سڑک کے دونوں اطراف پانی کی نکاسی کے لیے تعمیر کیے گئے نالے بند ہونے سے پانی اوور فلو ہو کر جگہ جگہ سڑک پر جمع ہو گیا ہے جس سے سڑک ٹوٹنے کا خدشہ پیداہوگیاہے جس سے سٹرک کے دونوں اطراف رہائشیوں اور دکانداروں کو پانی کی نکاسی بند ہونے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق ناجائز تجاوزات کی وجہ سے چھپڑ کی اراضی کم ہونے سے سڑک کے دونوں اطراف نالوں کا رخ کسانوں کے کھیتوں کی طرف کر دیا گیا جو بند ہونے سے تعفن شدہ پانی سڑک اور گلیوں کا رخ کر رہا ہے جس سے قریبی آبادیاں اور دوکاندار متاثر ہو رہے ہیں مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں