ڈسکہ کے پانچ طلبہ کیلئے حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپ فراہم
ڈسکہ (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج ڈسکہ کے پانچ طلبہ کو حکومت پنجاب کی طرف سے اچھی کارکردگی دکھانے پر لیپ ٹاپ سے نوازا گیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی طرف سے یونیورسٹی آف گجرات میں ہونے والی تقریب میں طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے گئے سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ کالج کے پرنسپل زاہد مان اور اساتذہ اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ طلبہ کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج ڈسکہ کے لیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے ۔