رمضان ہاکی ٹورنامنٹ الہلال نے فتح حاصل کرلی

رمضان ہاکی ٹورنامنٹ  الہلال نے فتح حاصل کرلی

وہاڑی (خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان سپورٹس پروگرام کے تحت الہلال ہاکی گراؤنڈ میں ہاکی ٹورنامنٹ جاری ہے ۔

 اس کے تحت الہلال ہاکی کلب اور پاک ٹائیگر ہاکی کلب کے درمیان فلڈ لائٹس میں میچ کھیلا گیا، جس میں الہلال نے صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت مند اور مثبت سرگرمیاں نوجوانوں میں نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو فروغ دیتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں