سی ای او ہیلتھ اتھارٹی عمر راٹھور کا دورہ سول ہسپتال وزیر آ باد
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ عمر شریف راٹھور کا سول ہسپتال کا دورہ۔ ہسپتال کے وزٹ کے موقع پر ایم ایس نعیم گھمن نے انہیں مختلف وارڈز کا معائنہ کروایا۔
سی ای او ہیلتھ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں سے سہولیات، ادویات اور دیگر مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں نظم و ضبط اور انتظامی امور کو سراہتے ہوئے ایم ایس نعیم گھمن کی کارکردگی کی تعریف کی۔دورے کے دوران شوگر کے مریضوں کو انسولین کی عدم دستیابی سے درپیش مشکلات کا بھی نوٹس لیا گیا۔ سی ای او ہیلتھ نے فوری طور پر انسولین کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام کو لیٹر اور ای میل ارسال کی اور مریضوں کو یقین دہانی کروائی کہ دو دن کے اندر انسولین دستیاب کر دی جائے گی۔