گجرات :ایم سی ملازمین میں رمضان نگہبان راشن پیکیج تقسیم
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)ایم سی ملازمین میں رمضان نگہبان راشن پیکیج تقسیم کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں کے کلاس فور ملازمین میں رمضان نگہبان راشن پیک تقسیم کیے۔
تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں کم آمدن ملازمین کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستحق افراد تک سہولیات کی فراہمی شفاف اور بروقت یقینی بنائی جائے گی۔