ڈی سی حافظ آباد کا سکولوں، ہسپتالوں ،منصوبوں کامعائنہ

ڈی سی حافظ آباد کا سکولوں، ہسپتالوں ،منصوبوں کامعائنہ

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کے مختلف سکولوں ،ہسپتالوں اور ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ ۔

 کالیکی منڈی میں گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں امتحانی نتائج، صفائی ،بیوٹیفکیشن اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کے کلاس رومز ، کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب کے بھی دورے کیے ۔بعد ازاں کالیکی ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کے لیے دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات ، مفت ادویات فراہمی ، میڈیکل ٹیسٹ سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیسن سٹور اور فارمیسی کے دورہ پر ادویات کا ریکارڈ ، صفائی اورسٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے کلیانوالہ ، عثمان ٹاؤن اور علی پورروڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ نکاسی آب کیلئے زیر تعمیر سیوریج نالوں اورٹف ٹائل کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی کام کوالٹی کے مطابق جلد مکمل کرنے اورکلیانوالہ اور علی پو ر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں نکاسی آب اور صفائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں