ڈاکوئوں کی عیدی مہم تیز، شہریوں سے لاکھوں کامال وزر لوٹ لیا

ڈاکوئوں کی عیدی مہم تیز، شہریوں سے لاکھوں کامال وزر لوٹ لیا

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)ڈاکوؤں کی عیدی مہم تیز ، درجن کے قریب شہریوں سے لاکھوں کامال وزر لوٹ لیا۔

کوٹلی ریت والی کا رہائشی زین العابدین اپنی والدہ اور ہمشیرہ کے ہمراہ لدھیوالہ میں افطاری کر کے گھر واپس جا رہاتھا کہ مغل چک کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر زیورات نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ۔سیم پل پپناکھہ میں دو ڈاکوؤں نے عمران خان سے 21 ہزار وموبائل ،منڈیالہ میر شکاراں کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے سبزی منڈی جانے والے سبزی فروش منشا سے 11 ہزار اور موبائل لوٹ لیا۔ تھانہ لدھیوالہ ہی کے علاقے دھاڑیوال کے گورنمنٹ سکول کے تالے توڑ کر چور چھ سیلنگ فین اور پانچ کرسیاں لے گئے جبکہ مدوخلیل ،بکھڑیوالی کے زاہد ،مغل چک کے عابد نذیر اور مدوخلیل کے احمش کے گھروں کے باہر سے انکی موٹر سائیکلز چوری ہو گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں