مہنگائی پرشہریوں کا عیدخریداری کیلئے لنڈا بازار کا رخ
گوجرانوالہ،منڈیکی گورائیہ(نیوز رپورٹر، نامہ نگار)عید الفطر قریب آتے ہی مارکیٹوں اوربازاروں میں عید کی خریداری عروج پر پہنچ گئی جبکہ مہنگائی کے ستائے شہریوں نے لنڈا بازار کا رخ کر لیا ۔
لنڈا بازار کے دکانداروں نے بھی عید قریب آنے پر اشیا کے ریٹ بڑھا دیئے جس سے لنڈا بازار میں بھی عید کی خریداری شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ۔جو چیز پہلے لنڈا بازار سے ایک ہزار روپے مل جاتی تھی اسکی دکاندار تین ہزار روپے ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کا کہناہے کہ شہرکے بازار وں میں تو ہر شے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی اس لیے عید پرخریداری کیلئے لنڈا بازار کا رخ کیا لیکن یہاں بھی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔مہنگائی نے عام آدمی کیلئے قدم قدم پر مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔پہلے لنڈا بازار سے آسانی سے خریداری ہوجاتی تھی لیکن مہنگائی پراب یہاں بھی خریداری مشکل ہو گئی ہے ۔ لنڈا بازار میں مہنگائی سے شہری پریشان ہیں۔ لنڈا بازار کی دکانوں سے بھی استعمال شدہ کپڑوں،جوتوں،ہینڈ بیگز اور دیگر اشیاکی خریداری مشکل ہوگئی ہے ۔