فیول بچت،آج اور کل 25فیصد عدالتی عملہ ڈیوٹی دیگا

فیول بچت،آج اور کل 25فیصد عدالتی عملہ ڈیوٹی دیگا

گوجرانولہ (سٹاف رپورٹر )فیول انرجی اور اخراجات کی بچت پالیسی کے تحت ضلع گوجرانوالہ میں آج اور کل صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت ہو گی ۔

25 فیصد عدالتی عملہ ڈیوٹی دے گا ۔پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ پرفیول اور دیگر اخراجات کی بچت کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں سیشن جج عتیق الرحمن نے دوروز کیلئے ضلع بھر کی عدالتوں ججز کے ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ایڈیشنل سیشن ججز ہدایت اللہ ، شفقت اللہ خان،عنبرین قریشی ، نثار خاں،عائشہ رشید ، قاسم جاوید فرحان نبی ، فیصل جمیل ، سہیل انجم اور طارق بشیر ڈیوٹی جج ہونگے ۔سب ڈویژن کامونکی میں ایڈیشنل سیشن جج افضال حسین،وزیر آباد میں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال اور تحصیل نوشہرہ ورکاں میں ایڈیشنل سیشن جج فرید کھوکھر ڈیوٹی جج ہونگے ۔ سول جج درجہ اول انیلہ سعید گوجرانوالہ میں قائم مقام سینئر سول جج کی حیثیت سے فرائض انجام دینگی جبکہ سول جج محسن علی فوجداری ورک کرینگے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹس انیل ارشد ، ثاقب چوہدری ،ارقم خان ، صبا قمر اور نازیہ بانو ریمانڈ ڈیوٹی مجسٹریٹ ہونگے ۔ وزیر آباد کامونکی اور نوشہرہ ورکاں میں بھی ڈیوٹی مجسٹریٹس فرائض انجام دینگے ۔ درخواست ضمانتوں ،جسمانی و جوڈیشل ریمانڈ اور حکم امتناعی کے معاملات پر مبنی کیسز کی سماعت ہو گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں