3پولیس افسروں کی مختلف مقامات پر ایس ڈی پی او تعیناتی
گوجرانوالہ ،نوشہرہ ورکاں(کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا)ڈی ایس پی عنصر فاروق مان کو ماڈل ٹاؤن سے تبدیل کر کے ایس ڈی پی او نوشہرہ ورکاں جبکہ ایم ریاض کو ایس ڈی پی او ماڈل ٹائون اورخالد اسلم کو ایس ڈی پی او پیپلز کالونی تعینات کر دیا گیا ۔
عنصر فاروق پہلے بطور ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں خدمات انجام دے چکے ہیں انکی نئی تعیناتی پرشہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نوشہرہ ورکاں میں جرائم کی شرح کم ہوگی۔میں نمایاں کمی آئے گی۔