وارداتوں میں شہری زیورات، نقدی ودیگر اشیاسے محروم
ڈسکہ،ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا)مختلف وارداتوں میں شہری طلائی زیورات، لاکھوں کی نقدی ودیگر سے محروم۔ لکڑا خورد میں یونس کے گھر کی اوپر والی منزل کی باری اکھاڑ کر چور نقدی 3لاکھ روپے ،
ایک لاکٹ ، ایک جوڑی کانٹے ، 3انگوٹھیاں، گولڈ مالیتی 7ل اکھ چوری کر کے لے گئے ، دی پنجاب گرائمر سکول چوک دھرم کوٹ سے آفس کا دروازہ توڑ کر 3لاکھ97ہزارروپے مالیتی ٹکٹوں کی رقم، بچوں کی فیسیں ،گاڑیوں کا کرایہ، سکول کنٹین کی رقم اور لیپ ٹاپ چوری، رلیوکے میں چوہدری امتیاز کی حویلی سے عاشق محمود کی دو بکریاں، دو بکرے اور ایک چھترا چوری، بھڈوکے میں مبشر کے ڈیرہ سے راس بھینس چوری ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔