دودھ میں ملاوٹ پر 2دکانداروں کوقید وجرمانے کی سزا

 دودھ میں ملاوٹ پر 2دکانداروں  کوقید وجرمانے کی سزا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)دودھ میں ملاوٹ کرنے پر مقدمات میں 2دکانداروں کو سزائیں سنا دی گئیں۔

 تھانہ صدر میں درج مقدمہ میں اصغر کو 3ماہ قید بامشقت اور 3لاکھ جرمانہ جبکہ تھانہ باغبانپورہ میں درج مقدمہ پر الیاس کو 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ علی امجد اور ثنا افضل واہلہ نے مجرموں کو ملاوٹ پر سزائیں سنائیں۔فوڈاتھارٹی ٹیم نے چیکنگ کے دوران یونٹ سے خشک دودھ کی بھاری مقدار برآمد ہونے پر مقدمات درج کروائے تھے ، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اور ٹیموں کے دلائل کے بعد سزائیں سنائی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں