پولیس نے 60من مردہ مرغیوں کی سپلائی ناکام بنادی

پولیس نے 60من مردہ مرغیوں کی سپلائی ناکام بنادی

گجرات،لالہ موسیٰ(سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا،نامہ نگار)لالہ موسیٰ سرکل پولیس نے 60 من مردہ مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔

مردہ مرغیوں کی سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی قبضہ میں لے لی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز حسین کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ گاڑی میں مردہ مرغیاں سپلائی کی جا رہی ہیں جو گجرات کے مختلف علاقوں میں فروخت کی جانی تھیں۔ جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گلاں والا چوک پر ناکہ بندی کی اور مطلوبہ گاڑی کو روک کر چیک کیا۔ گاڑی میں 60 من مردہ مرغیاں پائی گئیں۔ پولیس نے مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے ملزم آصف ولد عبدالرزاق کو گرفتار کر کے گاڑی قبضہ میں لے لی، بعد ازاں محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسروں کی زیر نگرانی مضر صحت مردہ مرغیوں کو تلف کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں