صارفین کے حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک

 صارفین کے حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک

منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی تحفظ صارف کونسل کے زیر اہتمام صارفین کے حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا۔

آگاہی واک ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی سربراہی میں ہوئی جو ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کرضلع کونسل ہال کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ واک میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر( لیگل )ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل شہلا مبین ، تاجر رہنماں سمیت مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب صارفین کے حقوق کے لیے پوری طرح کوشاں ہے ۔صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کنزیومر پروٹیکشن کونسل بہترین کردار ادا کر رہی ہے ۔ صارف پنجاب صارف تحفظ ایکٹ کے تحت اپنی شکایات کے ازالے کیلئے ضلعی تحفظ صارف کونسل سے رجوع کر سکتا ہے ۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صارف اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے خریدی گئی اشیائکی رسید لازمی حاصل کریں اور زائد المیعاد اشیائفروخت کرنے والوں اور ناقص خدمات کی فراہمی کرنے والوں کے خلاف صارف عدالت سے رجوع کریں تا کہ ان کی مکمل داد رسی کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں