اسسٹنٹ کمشنر نے ایک کروڑ کی7کنال اراضی واگزار کروا لی

اسسٹنٹ کمشنر نے ایک کروڑ کی7کنال اراضی واگزار کروا لی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے نواحی گاؤں کرلکے میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی سات کنال سرکاری زمین واگزار ۔

کروا لی گاؤں کے وسط میں واقع اس جگہ پر حویلیاں اور دیگر غیر قانونی تعمیرات قائم تھیں جنہیں ختم کر کے سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے خالی کرا لی گئی بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے ایس ڈی او ہائی ویز کے ہمراہ نوکھر روڈ اور بڈھا گورائیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نکاسی آب کے مسائل اور زیرِ تعمیر نالے کا معائنہ کیا انہوں نے متعلقہ افسر کو ہدایت کی کہ نالے کی تعمیر میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لیے موثر نگرانی کی جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں