سی ای او ایجو کیشن کا آٹھویں جماعت کے امتحانات کا جائزہ

سی ای او ایجو کیشن کا آٹھویں  جماعت کے امتحانات کا جائزہ

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)سی ای او ایجو کیشن حافظ آباد اکرم اشرف نے (پیکٹا)کے زیر اہتمام ہونے والے آٹھویں جماعت کے امتحانات کے جائزہ کیلئے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔

ڈی ڈی او ای او اشتیاق چٹھہ ،پیکٹا فوکل پرسن اشتیاق نذیر بھی ہمراہ تھے ۔ تعلیمی افسروں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اکرم اشر ف کاکہنا تھا کہ ضلع کے تمام امتحانی مراکز میں طلبہ پر سکون ماحول میں انتہائی پر امن طریقے سے امتحانات دے رہے ہیں۔ طلبہ کی سہولیات کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور محکمہ تعلیم کی ٹیمیں روزانہ امتحانی مراکز کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں