ڈپٹی کمشنر کا تعمیراتی کاموں،صفائی ،چلڈرن ہسپتال کامعائنہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف کمشنر روڈ (سول ہسپتال روڈ)، فتو منڈ چوک، نہر اپر چناب کا دورہ کرکے جاری تعمیراتی کاموں اورچلڈرن ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے معیاری مٹیریل استعمال کرنے اور کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ فتومنڈ میں صفائی کا جائزہ لیااورچوک میں کوڑا پوائنٹ ختم کرنے اور مستقل صفائی کی ہدایت کی۔فتومنڈ روڈ پررہائشی علاقے میں قائم ایل پی جی گیس سلنڈرز ایجنسی کو سیل کرنے اور مویشیوں کے باڑے کیخلاف کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ فتومنڈ کے گلی محلوں کا بھی دورہ کیا ،جی ڈبلیو ایم سی اور کنٹریکٹر زکو گھروں سے باقاعدگی سے کوڑا اٹھانے اور گلی محلوں کیصفائی و نالیوں کی ڈیسلٹنگ کی ہدایات جاری کیں۔ نہر اپر چناب کے کناروں پر خوبصورت جاگنگ ٹریک کی تعمیر پراسسٹنٹ کمشنر صدر کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے چلڈرن ہسپتال کے دورہ پر بچوں کی عیادت پر علاج معالجے کی سہولیات، ادویات فراہمی بارے استفسار کیا۔ صفائی امور، ڈاکٹرز طبی عملہ کی حاضری بھی چیک کی۔ ہسپتال کنٹین میں کھانے پینے کی اشیا ، قیمتوں کا جائزہ لیا اور تنبیہ کی کہ اوورچارجنگ، غیرمعیاری یا زائد المعیاد اشیاکی فروخت سمیت پارکنگ سٹینڈ پر فیس وصولی بارے احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایاجائے ۔