ہسپتالوں ‘ سکولوں کے نقشوں میں کم پارکنگ پر اظہار تشویش
تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے باہر گاڑیوں کی بے ہنگم پارکنگ قبول نہیں :ڈپٹی کمشنر
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں زیرِ غور تعمیراتی منصوبوں کے نقشہ جات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران سکولوں اور ہسپتالوں کے نقشوں میں پارکنگ کی ناکافی گنجائش پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ متعلقہ منصوبوں کے نقشے ری وائز کیے جائیں اور مناسب پارکنگ کی سہولت یقینی بنائی جائے تاکہ سڑکوں پر رش اور ٹریفک مسائل پیدا نہ ہوں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جہاں ممکن ہو بیسمنٹ پارکنگ کو لازمی شامل کیا جائے تاکہ تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے باہر گاڑیوں کے بے ہنگم پارک ہونے کی صورتحال سے بچا جا سکے ۔اجلاس میں سی او ضلع کونسل سید فراز مہدی سمیت متعلقہ محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔