گجرات:سیوریج منصوبوں پر ڈ ی سی کی زیر صدارت اجلاس

 گجرات:سیوریج منصوبوں پر ڈ ی سی کی زیر صدارت اجلاس

منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے شرکا کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی

 گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیوریج و ڈرینج منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں سیوریج نظام کی بہتری کے لیے کچہری چوک اور ظہور الٰہی سٹیڈیم کے قریب ڈسپوزل سٹیشن کی تعمیر جاری ہے جہاں ڈرائی ویل اور ویٹ ویل کی کور وال میں 12 فٹ تک کنکریٹ ڈال دیا گیا ہے جبکہ سیوریج لائن کے تحت 12 انچ پائپ کے 644 فٹ اور 15 انچ پائپ کے 1272 فٹ بچھائے جا چکے ہیں۔اسی طرح 1200 ملی میٹر کی مین پائپ لائن بچھانے کا کام بھی جاری ہے جس کی مجموعی لمبائی 5500 فٹ ہے اور اب تک تقریباً 800 فٹ پائپ لائن بچھائی جا چکی ہے ۔ مدینہ سیداں اور دیگر علاقوں میں ڈرینز کی تعمیر اور سیوریج لائنوں کی تنصیب پر بھی کام جاری ہے جبکہ مختلف مقامات پر سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ بھی کی جا رہی ہے تاکہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبوں کے تحت مختلف سائز کے 1464 آر سی سی پائپ تیار کیے جا چکے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں