چیچہ وطنی:مبینہ مقابلہ، منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار
ملزم مظہر اقبال کے قبضے سے ڈیڑھ کلو چرس اورناجائزپسٹل برآمد کرلیا گیا
چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا) چیچہ وطنی کے تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس اور ناجائزپسٹل برآمدکرلیا گیا۔ 90بارہ ایل سٹاپ کے قریب 2افراد کے پاس منشیات کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس ٹیم نے ریڈ کیاتو ملزم پولیس پارٹی کودیکھ کر بھاگنے لگے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی ۔ ملزموں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر تلاش کی گئی تو ساتھیوں کے فائر لگنے سے ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیاجس نے دریافت پر اپنا نام مظہر اقبال ولد نذیر احمد قوم مسلم شیخ سکنہ 20چودہ ایل بتایاجو کہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہے ،ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور اور ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔