پٹرولیم قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آ ئیگا :کرامت اللہ
ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی جو کبھی کم نہیں ہوتی ،حکمران عوام کی حالت پر رحم کھائیں
گجرات(سٹی رپورٹر )صدر پاکستان اوورسیز کمیونٹی ملاوی کرامت اﷲ ملاوی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ مہنگائی کا طوفان برپا کرے گا عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں ہمارے ملک میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں جو کبھی واپس نہیں آتی حکمران عوام کی حالت پر رحم کھائیں اور پٹرولیم مصنوعات جو کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اس پر نظرثانی کرتے ہوئے قیمتوں کو کم کیا جائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے حکومتیں خودبھی عدم استحکام کا شکار ہو جاتی ہیں کیونکہ ہر قسم کی پراڈکٹ کی سپلائی میں پٹرولیم مصنوعات کا استعمال ہوتا ہے جس سے صرف پٹرول کی ہی قیمت نہیں بڑھتی بلکہ ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے جس پر قابو پانا بھی پھر حکومت سے بس سے باہر ہو جاتا ہے ۔