پیرا فورس کی جانب سے پٹرول پمپوں کے پیمانوں کی چیکنگ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرپیرافورس نے جی ٹی روڈ پر واقع فلو پٹرول پمپ کا معائنہ کیا جہاں پٹرول کی دستیابی اور میٹرز کو چیک کیا گیا۔ میٹر اور پیمائش تسلی بخش پائے گئے۔
گوندلانوالہ چوک پر واقع اٹک پٹرول پمپ کا معائنہ کیا گیا جہاں پٹرول کی فراہمی اور میٹرز کو چیک کیا گیا ، میٹر اور پیمائش تسلی بخش پائے گئے ۔