حافظ آباد :مقامی پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )مقامی پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرد ئیے گئے ۔
تھانہ سٹی کے مختلف مقدمات میں نامزد ملزموں جاوید اشرف ، سکندر نواز ، علی عمار گجر، عمران عباس بھٹی ،ملک غلام حسین شاروکو غیر حاضری پر رانا علی رضا مجسٹریٹ نے آئندہ پیشی 11اپریل کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔