تتلے عالی :بارش سے نوشہرہ روڈ دلدل میں تبدیل، مسافروں کومشکلات

تتلے عالی :بارش سے نوشہرہ روڈ دلدل  میں تبدیل، مسافروں کومشکلات

تتلے عالی(نامہ نگار )بارش سے نوشہرہ روڈ دلدل میں تبدیل ہو گئی ، مسافروں اور تاجروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔

نوشہرہ روڈ کی از سر نو تعمیر کیلئے ٹھیکیدار کی جانب سے ہیوی مشینری کا استعمال کرکے سڑک کی توڑپھوڑکے بعد ملبہ اٹھانے کے بعد ٹھیکیدار وعملہ ومشینری غائب ہو گئی ،گزشتہ شب ہونے والی موسلادھاربارش سے ٹوٹی پھوٹی سڑک دلدل میں تبدیل ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ ،پیدل چلنے والوں اور تاجر برادری کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔تاجروں کا کہنا ہے کہ تتلے عالی کا80فیصد کاروبار نوشہرہ روڈ پر ہوتا ہے عید سے قبل سڑک کی توڑ پھوڑ سے خریدار بہت کم رہ گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں