جی ٹی روڈ پر میونسپل کمیٹی کھاریاں کی جانب سے جاری شجرکاری
گجرات (سٹی رپورٹر ‘نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد گوندل نے جی ٹی روڈ پر میونسپل کمیٹی کھاریاں کی جانب سے جاری شجرکاری مہم کا موقع پر دورہ کیا۔اس موقع پر انہیں گرین بیلٹس کی خوبصورتی اور بہتری کیلئے لگائے جانیوالے پودوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے جاری کام کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ شجرکاری مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہر کے ماحول کو بہتر بنانے اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے ۔