گجرات:فوڈ اتھارٹی کی کاررو ائیا ں 11دکانوں کو جرمانے

گجرات:فوڈ اتھارٹی کی کاررو ائیا ں   11دکانوں کو جرمانے

گجرات (سٹی رپورٹر‘نامہ نگار )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی مہم کے تحت 173 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی گئی۔معائنوں کے دوران 70فوڈ پوائنٹس کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے

جبکہ 11دکانوں کو مجموعی طور پر 1لاکھ 59ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید جانچ کیلئے 2فوڈ سیمپلز حاصل کیے گئے ۔کارروائی کے دوران 3.2کلو گرام زائد المیعاد اور ممنوعہ خوراک کی اشیا تلف بھی کی گئیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں