پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مہنگائی کی روک تھام کیلئے 1روز میں 3218کارروائیاں
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر اتوار کے روز بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ محکموں نے مہنگائی کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک روز میں 3ہزار 218چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔
گرانفروشی پر 2لاکھ 76 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ اوور چارجنگ پر 112اور ذخیرہ اندوزی و مصنوعی مہنگائی پر 22کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ اس دوران 15دکانیں سیل اور 7افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔