وزیرآباد:ضلعی انتظامیہ کی فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں:عمیر وڑائچ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ انتظامیہ وزیر آباد کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی،ریلی اے سی آفس سے شروع ہوکر شیخ القرآن چوک پر اختتام پزیر ہوئی،ریلی کی قیادت چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار وڑائچ نے کی۔عمیر دلدار وڑائچ نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع، استحکام اور بقا کا ستون ہیں، ریاست کیلئے اس کی سرحدوں کی حفاظت سب سے اولین ترجیح ہوتی ہے ، پاکستان کے تناظر میں ملکی تحفظ کی یہ ذمہ داری پاک فوج بخوبی سر انجام دے رہی ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں اور وطن عزیز کی ایک ایک انچ کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی، پاک فوج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے جس نے معرکہ ء حق میں بھارت کوناکوں چنے چبوائے اور اب فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے برسر پیکار ہے ، ہماری مسلح افواج ہمارے ملک کا فخر ہیں، پاک افواج برفانی چوٹیوں سے لے کر صحراؤں تک ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، آج ہم جس امن کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں وہ ان جوانوں کے خون کا مرہونِ منت ہے ، مسلح افواج نہ صرف سرحدوں کی محافظ ہیں بلکہ قوم کے اعتماد اور سا لمیت کی علامت بھی ہیں۔